امیرقطرکا مذاکرات کیلئے امریکہ جانے سے انکار

دوحہ: قطر نے واشنگٹن میں ثالثی مذاکرا ت کی آفر ٹھکرا دی۔ قطری سرکاری نمائندے نے کہا کہ جب تک خلیجی ممالک قطر سے تمام تعلقات منقطع کیے ہوئے ہیں، قطر ی راہنما ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے واشنگٹن میں ہونیوالے ثالثی مذاکرات کا دعوت نامہ قبول نہیں کریں گے۔انہوں نے جب تک ملک حالت بحران میںہے ،امیر قطرملک سے باہر کہیں بھی جانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی پیٹرولی پورٹس اتھا رٹی نے اماراتی بندرگاہوں پر قطر کی طرف سے آنے والے تیل کے ٹینکرز پر دوبارہ سے پابندی عائد کردہے۔ایک طرف امیر کویت ثالثی کا کردار اداکرنے قطر روانہ ہوچکے ہیں تو دوسرے طرف وسطی افریقی ملک چاڈ اور سنیگال نے بھی سعودی اور دیگر عرب ممالک کی حمایت کرتے ہوئے قطر سے تمام تعلقات منقطع کر دئے ہیںاور اپنے سفیربھی واپس بلا لیے ہیں۔موریتانیہ بھی قطر سے اپنے تمام تعلقات منقطع کر چکا ہے جبکہ گبون نے اسکی مذمت کی ہے۔برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق چاڈ حکومت کا کہنا ہے کہ تما م عرب ممالک مذاکرات کے ذریعے کشیدہ حالات کا حل نکالیں اور قطر کو بھی دوسرے ممالک کی طرف اپنے رویہ پر دھیان دیتے ہو ئے امن وسلامتی کیلئے قدم بڑھانا چا ہیے۔