اسرائیلی کمپنی کا بلڈ پریشر معلوم کرنے کا انتہائی چھوٹا آلہ

اسرائیلی کمپنی کا بلڈ پریشر معلوم کرنے کا انتہائی چھوٹا آلہ

یروشلم: اسرائیلی کمپنی نے بلڈ پریشر معلوم کرنے کا اتنا چھوٹا آلہ بنانے کا اعلان کیا ہے جو محض کلائی اور دو انگلیوں میں پہنا جائے گا۔

بپس ہیلتھ نامی کمپنی کے حکام نے بتایا کہ یہ آلہ کلائی پر پہنی جانے والی ایک باریک بیلٹ اور دو انگلیوں پر پہنے جانے والے چھلوں پر مشتمل ہو گا۔اس آلہ سے نہ صرف بلڈ پریشر بلکہ خون میں آکسیجن کے تناسب سانس کی رفتار اور دل کی دھڑکن پر ایک ساتھ اور ہمہ وقت نظر رکھی جا سکے گی اور اس طرح یہ آلہ طب کی دنیا میں ایک انقلاب کا باعث ہو گا۔

دنیا بھر میں ہسپتالوں میں داخل مریضوں کی مذکورہ معلومات ہسپتال کا عملہ آٹھ گھنٹے میں ایک بار حاصل کرتا ہے لیکن اس آلے کے بعد ان معلومات پر ہمہ وقت نظر رکھی جاسکے گی اور اس کام کے لئے کسی نرس کی بھی ضرورت نہیں رہے گی۔

علاوہ ازیں یہ آلہ وائی فائی سے بھی منسلک ہو گا اور کسی ہسپتال میں داخل مریضوں بارے مذکورہ معلومات خود کار طریقے سے ہسپتال میں موجود ان کے دیگر ریکارڈ میں درج ہوتی رہیں گی۔

مصنف کے بارے میں