سمندروں کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے 10 لاکھ افراد کے دستخطوں پر مبنی پٹیشن

سمندروں کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے 10 لاکھ افراد کے دستخطوں پر مبنی پٹیشن

لندن: برطانوی تاجر رچرڈ برانسن نے دنیا بھر کے سمندروں کو آلودہ ہونے سے بچانے کیلئے 10 لاکھ افراد کے دستخطوں پر مشتمل ایک پیٹیشن اقوام متحدہ میں جمع کرادی ہے۔

اس پٹیشن میں اقوام متحدہ سے 2030ئ تک عالمی بحروں کوعالمی حدت میں اضافے کے باعث آلودہ ہونے اور اس سے آبی حیات کو لاحق خطرات سے بچانے کیلئے لائحہ عمل مرتب کرنے اورعالمی معاہدہ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

نیویارک میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے رچرڈ برانسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے عالمی ماحولیاتی معاہدے ٴٴپیرس پیکٹٴٴ سے علیحدگی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اورکہا کہ امریکی صدر احمق ہیں۔ ان کو معلوم ہونا چاہئے کہ شفاف توانائی آلودہ توانائی کے مقابلے سستی اور ہرکسی کے فائدہ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم میرین ریزرو بنا کر آبی حیات اوربحروں کو تباہی سے بچا سکتے ہیں۔ ان کی طرف سے داخل کردہ پٹیشن پر1,021,874 افراد کے دستخط موجود ہیں۔ پٹیشن میں ماحولیاتی آلودگی سے آسٹریلیا کی گریٹ بیریئر ریف پرمرتب ہونے والے اثرات کا بھی ذکر ہے۔

مصنف کے بارے میں