لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں قدرت کو روزے داروں پر آخر کار ترس آہی گیا اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا جب کہ کراچی میں بھی موسم صبح سے ہی ابر آلود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حامد خان کو پارٹی پالیسی پر تنقید کرنا مہنگی پڑ گئی

تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد ،ساہیوال، جھنگ، پاک پتن، میاں چنوں، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ بارش کے بعد گزشتہ چند روز کے دوران گرمی کی شدت میں ہونے والے اضافے میں کمی واقع ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے 54 ارب کا قرضہ معاف کرانے والی کمپنیوں سے حساب مانگ لیا ؟

اسلام آباد میں بھی بادل چھا گئے اور تیز ہوائیں چلنے لگیں جب کہ محکمہ موسمیات نے راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔کراچی میں بھی صبح سے ہی کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں جب کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 85 فیصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیل مل کو ڈوبنے نہیں دیں گے،مجلس عمل کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی:لیاقت بلوچ
محکمہ موسمیات کی جانب سے خیبرپختونخوا، کشمیر اور بلوچستان کے بعض شہروں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں