'سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے میں جلد بازی خطرناک ہے'

'سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے میں جلد بازی خطرناک ہے'
کیپشن: سلامتی کونسل میں اصلاحات سے رکن ممالک کے اسٹرٹیجک مفادات وابستہ ہیں، ملیحہ۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے میں جلد بازی خطرناک ہے۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے میں جلد بازی خطرناک ہے۔ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان میں اضافے کا خواہش مند ہے اور سلامتی کونسل میں اصلاحات سے رکن ممالک کے اسٹرٹیجک مفادات وابستہ ہیں۔

مزید پڑھیں: خلائی مخلوق سیاسی بیان ،لوگ اپنی ضروریات اورمفادات کیلئے پیغام دیتے ہیں:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا برازیل، جرمنی، بھارت اور جاپان کا اٹل موقف عالمی ادارے کے لئے مناسب نہیں اور عالمی مسائل کے حل کے لئے لچک اور سمجھوتوں سے کام لینا چاہئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں