ٹکٹ نہ ملنے پر نواب آف کالاباغ نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا

ٹکٹ نہ ملنے پر نواب آف کالاباغ نے تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کردیا
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد :نواب آف کالا باغ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر نواب آف کالا باغ نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک بھرسے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیمرون میں بوکوحرام کی کارروائی،13 افراد ہلاک
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے بڑے بڑے رہنماﺅں کے نام تحریک انصاف کی جاری کردہ ٹکٹ ہولڈرز کی لسٹ میں شامل نہیں تھے۔جن میں محمد علی ، شہریار آفریدی ،شوکت یوسزئی شامل تھے۔ان کے علاوہ بابر اعوان ،رشید گوڈیل اور نواب آف کالا باغ کو بھی پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ نہ مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر نواب آف کالا باغ نے پارٹی کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا۔یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اور ٹکٹ ہولڈرز کی لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی ہے۔

یہ  بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے 54 ارب کا قرضہ معاف کرانے والی کمپنیوں سے حساب مانگ لیا ؟

اس فہرست کے مطابق خیبرپختونخوامیں صوبائی اسمبلی کے81امیدواروں کو ٹکٹس جاری کر دئیے گئے۔سندھ اسمبلی کےفی الحال21 حلقوں کیلیے امیدواروں کی نامزدگیوں کااعلان کیا گیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے23 حلقوں کیلیے بھی امیدواروں کا اعلان کر دیا گیا تھا۔پنجاب کے 165 حلقوں کیلیے پارٹی ٹکٹس جاری کر دئیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیل مل کو ڈوبنے نہیں دیں گے،مجلس عمل کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی:لیاقت بلوچ

عمران خان این اے 53، 35، 61، 95 اور 131 سے انتخاب میں حصہ لیں گے۔عمران خان اسلام آباد،، بنوں،، راولپنڈی، میانوالی اور لاہور سے انتخاب لڑیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں