راؤ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور

راؤ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور
کیپشن: عدالت نے معطل ایس ایس پی کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کر لی۔۔۔فائل فوٹو

 کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نقیب قتل کیس کے مرکزی ملزم راؤ انوار کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کر لی۔ 

کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں پولیس نے ملزم راؤ انور کو سخت سیکیورٹی میں عدالت میں پیش کیا جب کہ تفتیشی افسر ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

مزید پڑھیں: اب سپریم کورٹ ڈیمز بنانے سے متعلق آگے بڑھے گی، چیف جسٹس

دوران سماعت ملزم راؤ انوار کے وکیل کے دلائل کے بعد عدالت نے معطل ایس ایس پی کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست منظور کر لی۔

ملزم کے گھر کو سب جیل قرار دینے سے متعلق درخواست پر عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ فی الحال سندھ ہائیکورٹ میں ہے اس لیے عدالت کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 14 جون تک ملتوی کر دی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں