محمد بن سلمان فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے

محمد بن سلمان فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے
کیپشن: تصویر بشکریہ عرب نیوز

ماسکو :سعودی ولی عہد محمد بن سلمان عالمی فٹبال کپ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق کریملن کے ترجمان دیمتری بیسکوف نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتے روس کا دورہ کرینگے اور وہ فٹبال ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریب اور سعودی عرب اور روس کے درمیان ہونے والا میچ دیکھیں گے۔ عرب قومی ٹیموں کی تاریخ میں سعودی عرب کی قومی ٹیم پہلی بار ورلڈ فٹبال کپ کا افتتاح کریگی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے 54 ارب کا قرضہ معاف کرانے والی کمپنیوں سے حساب مانگ لیا ؟

14جون کو ماسکو کے اسٹیڈیم میں روس کی سرزمین میں سعودی قومی ٹیم شرکت کریگی۔خیال رہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے خبریں گردش کررہی تھی کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے محل میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں