پی ٹی آئی نے فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ جاری کردیا

پی ٹی آئی نے فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ جاری کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والی سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہماری سرحدوں کے قریب ہی دہشتگردوں کو تربیت فراہم کی گئی: جنرل زبیر محمود حیات

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان کوگزشتہ روز تک تحریک انصاف کی جانب سے ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا تھا جس کی وجہ سے سب حیران تھے مگر اب سابق وفاقی وزیر کو پارٹی کا ٹکٹ باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔ فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ کے حلقہ این اے 72 سے میدان میں اتریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے 54 ارب کا قرضہ معاف کرانے والی کمپنیوں سے حساب مانگ لیا ؟
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ان کی ٹکٹ کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، صرف انکے ٹکٹ کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے۔ دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ذاتی طور پر سمجھتا ہوں تحریک انصاف نے مضبوط امیدوار میدان میں اتارے ہیں، ان پہلوانوں کا مقابلہ کرنا آسان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سٹیل مل کو ڈوبنے نہیں دیں گے،مجلس عمل کتاب کے نشان پر الیکشن لڑے گی:لیاقت بلوچ

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی عمران خان نے کمپین اٹھانی ہے،ن لیگ کو سانس ایسے ہی نہیں چڑھا ہوا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے آئندہ عام انتخابات کے لئے اپنے 60 فیصد امیدواروں کا اعلان کردیا ہے ۔