آزادکشمیر کی جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر 2ماہ کمی کااعلان کر دیا

آزادکشمیر کی جیلوں کے قیدیوں کی سزا میں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر 2ماہ کمی کااعلان کر دیا
کیپشن:  رمضان المبارک میں قیدیوں کی پریڈ میں بھی خاطرہ خواہ کمی کردی گئی ہے۔ چودھری محمد اسحاق ،فوٹ بشکریہ عرب نیوز


مظفرآباد:آزادریاست جموں وکشمیر کے وزیر جیل خانہ جات چودھری محمد اسحاق نے آزادکشمیر کی جیلوں کے قیدیوں کی سزامیں عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر2ماہ کمی کااعلان کردیا، رمضان المبارک میں قیدیوں کی پریڈ میں بھی خاطرہ خواہ کمی کردی گئی ہے، قائد پاکستان میاں نوازشریف ، سابق وزیراعظم شاہد خان عباسی ،وزیراعظم آزادکشمیر کے ممنون ہیں کہ جنہوں نے مہاجرین کی 12نشتوں کو آئینی تحفظ فراہم کیا۔

ایکٹ 74 کی ترامیم سے آزادکشمیر کے عوام باوقار ریاست بااختیار ہونے کا کریڈ یٹ وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کوجاتاہے ۔ ان خیالات کااظہار آزاد ریاست جموں وکشمیر کے وزیر جیل خانہ جات چودھری محمد اسحاق نے گزشتہ روز میڈیا کے نما ئندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو عید الفطر کے پرمسرت موقع پر ان کی سزائوں میں 2ماہ کی کمی کااعلان کرتاہوں انہوں نے کہاکہ جیلوں میں قید لوگوں کو صحت ، تعلیم، رہائش کی سہولیات بہم پہنچارہے ہیں، روٹین کی پریڈ میں رمضان المبارک میں نرمی کردی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف ، شاہد خان عباسی ، وزیراعلیٰ شہباز شریف ،سابق وزیر امور کشمیر برجیس طاہر سمیت وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے آزادکشمیر میں مہاجرین کے دل جیت لے ہیں، آزادکشمیر میں مہاجرین کی 12 نشتوں کو آئینی تحفظ دیکر احسن کیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے عوام اپنے محسن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے