'گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں میں رابطے سے پاک ایران تعلقات مضبوط ہوں گے'

'گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں میں رابطے سے پاک ایران تعلقات مضبوط ہوں گے'
کیپشن: صدر مملکت ممنون حسین اور ایران کے صدر روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ ریڈیو پاکستان

بیجنگ: صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں میں رابطے سے پاک ایران تعلقات مضبوط ہوں گے۔ صدر ممنون حسین اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان چین میں ملاقات ہوئی۔ چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس جاری ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین اور ایران کے صدر روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے پاک ایران دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی میں کئی ٹکٹ رشتہ داروں میں بانٹ دیئے گئے

صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک نے اہم معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔

صدر ممنون حسین نے کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں کے درمیان رابطے سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور ایران کے لیے اہم ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں