پی ٹی آئی کے کارکنوں کو نئے پاکستان کے نام پر دھوکا دیا گیا: شہباز شریف

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو نئے پاکستان کے نام پر دھوکا دیا گیا: شہباز شریف
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی پارٹی تبدیل کرنے والوں کو ٹکٹ دے رہا ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنان سے اظہار ہمدردی کرتا ہوں کیونکہ ان کو نئے پاکستان کے نام پر دھوکا دیا گیا ہے۔ عمران نیازی نے لوٹوں کو ٹکٹ دے کر اپنا نیا پاکستان دکھایا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں ہوگی
  

مسلم لیگ ن کے صدر نے مزید کہا کہ ووٹ کی طاقت سے زرداری نیازی گٹھ جوڑ سیاست کو دفن کر دیں گے، زرداری سے کوئی ٹکٹ لینے کو تیار نہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے شبنم مجید کو بھارت آنے کی دعوت دیدی
  

واضح رہے کہ تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی تقسیم پر ناانصافی کی وجہ سے بہت سے پارٹی رہنما عمران خان سے ناراض ہیں۔ کرنل (ر) اجمل صابر راجہ کے حامی صبح سے بنی گالہ کے باہر دھرنا دیئے بیٹھے ہیں، کرنل (ر) اجمل کے حامیوں نے این اے 59 سے غلام سرورخان کو ٹکٹ دینے کیخلاف دھرنا دیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں