عمران خان اور اہلیہ نے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کر لیا

عمران خان اور اہلیہ نے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کر لیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

اسلام آباد :عام انتخابات سے قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ نے عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو سے تین روز میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے، عمران خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی عید سے قبل عمرہ ادا کر کے واپس آ جائیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے کارکنوں کو نئے پاکستان کے نام پر دھوکا دیا گیا: شہباز شریف
  

یاد رہے عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے شبنم مجید کو بھارت آنے کی دعوت دیدی
 
 

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں