مشرف اشتہاری ہیں ، الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے:قمر زمان کائرہ

مشرف اشتہاری ہیں ، الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے:قمر زمان کائرہ
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اشتہاری ہیں انہیں الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے.

تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کبھی وطن واپس نہیں آئیں گے ، کل تک جو لوگ عمران خان کو برا بھلا کہتے رہے آج وہی ان کی ٹیم کا حصہ ہیں ، ایسے لوگوں کے ساتھ وہ کیسے نیا پاکستان بنا سکتے ہیں؟

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ چیف جسٹس کی طرف سے مشرف کو وطن آنے اور الیکشن لڑنے کی اجازت پر قمر زمان نے کہا کہ پرویز مشرف واپس نہیں آئیں گے اور ایک اشتہاری کو الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے ، قانون کا مذاق نہیں بننا چاہیئے۔

ایک اور سوال پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی جلد اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی اور پورے صوبے میں بلکہ پورے ملک میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

کافی حد تک پیپلز پارٹی کے امیدوار فائنل ہو گئے ہیں ، تمام صوبوں سے ہم اپنے امیدوار کھڑے کرینگے اور الیکشن میں کامیابی حاصل کرینگے , انہوں نے کہا کہ عمران خان سٹائل وہی روایتی سٹائل ہے اور عمران خان تو نئے پاکستان کے نعرے لگاتے رہے پھر یہ پرانا سٹائل کیوں اپنا رہے ہیں کہ برادری سطح پر وہ پنجاب میں کامیابی حاصل کرینگے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ کل تک عمران خان کو جو لوگ برا بھلا کہتے رہے ہیں آج وہی لوگ ان کی ٹیم میں شامل ہو رہے ہیں کیا یہ نیا پاکستان ہے؟ جس برادری ازم کو عمران خان برا بھلا کہتے ہیں آج وہی سٹائل اپنا کر کامیابی کے دعوے کر رہے ہیں۔