پاکستانی میڈیا میں چھپنے والی جھوٹی خبروں پر سعودی عرب نے وضاحت کردی

پاکستانی میڈیا میں چھپنے والی جھوٹی خبروں پر سعودی عرب نے وضاحت کردی
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

ریاض: سعودی عرب نے پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائیگی میں رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت خارجہ اور پاکستان میں قائم سعودی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ الگ الگ بیانات میں کہا گیا کہ قطر کے سفارتی بائیکاٹ کو ایک سال گذر چکا ہے مگر اس ایک سال میں قطر کی منفی پالیسی کے باوجود کبھی سعودی عرب نے قطری بھائیوں پر اپنی سرزمین میں داخل ہونے، عمرہ اور حج کے مناسک ادا کرنے پر پابندی نہیں لگائی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کے رہنما نے علی محمد خان کو پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بڑی پیشکش کر دی
  

بیان میں کہا گیا ہے کہ سات جون کے بعض پاکستانی اخبارات میں شائع ہونے والی خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے جس میں سعودی عرب کو قطری شہریوں کے عمرہ کی ادائیگی پر پابندی کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے بابر اعوان کو اسلام آباد سے ٹکٹ دینے سے معذرت کر لی


 
    نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں