کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت نے آسٹریلیا کو فتح کیلئے 353 رنز کا ہدف دیدیا

کرکٹ ورلڈ کپ : بھارت نے آسٹریلیا کو فتح کیلئے 353 رنز کا ہدف دیدیا
کیپشن: image by Cricinfo

لندن : بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میچ میں آسٹریلیا کو فتح کے لیے 353 کا ہدف دے دیا ، دھون نے شاندار سنچری سکور کی , بھارتی کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں کینگروز کو فتح کے لیے 353 رنز کا ہدف دے دیا , بھارتی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا ، اوپننگ بلے باز روہت شرما نے 70 گیندوں پر 57 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 1 چھکا اور 3 چوکے شامل تھے , دھون نے 109 گیندوں پر 117 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 16 چوکے شامل تھے ، اسی طرح ویرات کوہلی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 77 گیندوں پر 82 سکور کیے جس میں 2 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔

پانڈیا نے بھی تیز ترین بیٹنگ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر 48 رنز بنا ڈالے جس میں 3 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے ، دھونی نے 14 گیندوں پر 27 سکور کیے جس میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے ، اسی طرح راہول نے تین گیندوں پر گیارہ سکور کیے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سٹوئینز نے دو جبکہ کومنز ، سٹارک اور کولٹر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔