آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے: فردوس عاشق اعوان

آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے: فردوس عاشق اعوان
کیپشن: image by Facebook

 اسلام آباد : معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، جلد عوام کو اعتماد میں لیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ہرممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ کفایت شعاری مہم کے تحت تمام سرکاری ادارے غیرضروری اخراجات کم کریں گے ، فوج نے تاریخ میں پہلی مرتبہ دفاعی بجٹ میں اضافہ نہیں مانگا ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ہماری ترجیح عوام دوست بجٹ پیش کرنا ہے جس سے پیچھے نہیں ہٹا جائے گا۔