لیگی ترجمان مریم اورنگزیب، ان کی والدہ بھی کورونا میں مبتلا

لیگی ترجمان مریم اورنگزیب، ان کی والدہ بھی کورونا میں مبتلا

اسلام آباد :سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور طارق فضل چوہدری کے بعد مریم اور نگزیب اور ان کی والدہ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں ۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے،ان کے علاوہ لیگی رہنما ڈاکٹرطارق فضل چوہدری بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ۔