انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں بھی مندی کا رجحان

کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر پھر سے مہنگا ہو گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 33 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد ڈالر انٹر بینک میں 163 روپے 95 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسر ی جانب سٹا ک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے کوئی اچھی خبریں آنے کا سلسلہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 34 ہزار 749 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ ہی دیر میں بہتری آنے کا سلسلہ شروع ہوا لیکن یہ برقرار نہ رہ سکے اور ایک جھٹکے کے بعد واپسی کا سفر شروع ہو گیا ۔ 100 انڈیکس اس وقت 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 34 ہزار 708 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔