آرمی چیف سے آذربائیجان کی بحری افواج کے کمانڈر کی ملاقات

 آرمی چیف سے آذربائیجان کی بحری افواج کے کمانڈر کی ملاقات
کیپشن: آرمی چیف سے آذربائیجان کی بحری افواج کے کمانڈر کی ملاقات
سورس: فوٹو/بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کی بحری افواج کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف نے آذربائیجان کو ترقیاتی اور دفاعی شعبے میں بھرپور اعانت کی پیشکش کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان، آذربائیجان کو دفاع اور ترقی میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے آزری فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، بہادری کو بھی سراہا۔ ملاقات میں دوطرفہ سطح پر تمام شعبوں میں سفارتی و سیکیورٹی تعاون میں وسعت پر بھی اتفاق کیا گیا۔