پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 77 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 77 افراد جان کی بازی ہار گئے

لاہور: پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے ، مزید 77 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 453 ہوگئی ۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 118 کیس رپورٹ جبکہ 43 ہزار 900 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہو گئی ، مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد رہی ۔