کورونا کے عالمی سطح پر وار جاری، اموات کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز

کورونا کے عالمی سطح پر وار جاری، اموات کی مجموعی تعداد 37 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد سترہ کروڑ سینتالیس لاکھ چھیالیس ہزار سے بڑھ گئی جبکہ سینتیس لاکھ باسٹھ ہزار نو سو اٹھاسی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد پندرہ کروڑ اکیاسی لاکھ سے زائد اور ایکٹو کیسوں کی تعداد ایک کروڑ اٹھائیس لاکھ چونتیس ہزار سے زائد ہے۔

امریکا میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد چھ لاکھ تیرہ ہزار باون تک پہنچ گئی ہے جبکہ تین کروڑ ترپن لاکھ پانچ سو ستاون ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

انڈیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ نوے لاکھ اٹھاسی ہزار سے زائد جبکہ تین لاکھ اکیاون ہزار تین سو چوالیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ ستر لاکھ اڑھتیس سے زائد ہو گئی ہے اور چار لاکھ ستتر ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

فرانس میں ستاون لاکھ انیس ہزار نو سو سینتیس افراد متاثر اور ایک لاکھ دس ہزار ایک سو سینتیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ترکی میں ترپن لاکھ دو سو چھتیس ہزار افراد کورونا سے متاثر اور اڑھتالیس ہزار چار سو اکتالیس ہلاک ہو چکے ہیں۔

روس میں اکیاون لاکھ پینتالیس ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار چار سو چھیانوے ہے۔

برطانیہ میں پینتالیس لاکھ اٹھائیس ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر  اور ایک لاکھ ستائیس ہزار آٹھ سو چون اموات ہو چکی ہیں۔

خیال رہے کہ عالمی سطح پر کورونا وائرس کا پہلا کیس سترہ نومبر 2019ء کو رجسٹرڈ ہوا تھا۔