شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہری پریشان

شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش کے باعث شہری پریشان

لاہور : گرمی کی شدت میں اضافے سے بجلی کی طلب بھی بڑھ گئی ، لیسکو کو 450 میگاواٹ شارٹ فال ہونے سے لوڈ شیڈنگ بھی طویل ہونے لگی ۔ شہری شدید گرمی میں بجلی کی طویل بندش کے باعث پریشان ۔

تفصیلات کے مطابق تکنیکی خرابیوں کے باعث شہری گھنٹوں بجلی سے محروم رہنے لگے ۔ شالا مار باغ ، مغلپورہ ، باغبانپورہ ، فیصل ٹائون ، کریم پارک ، ساندہ ، مصری شاہ ، راوی روڈ ، شاہدرہ ، کوٹ شہاب دین ، شاد باغ ، وسن پورہ ، فتح گڑھ ، ہربنس پورہ ، کوٹ خواجہ سعید سمیت دیگر علاقوں میں 5 سے 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

ترجمان لیسکو نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی تردید کر دی ، کہا صرف ہائی لاسز فیڈرز پر چار سے پانچ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ بجلی بندش کا شیڈول جاری کیا جاتا ہے ۔