حسن علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

حسن علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

ابوظہبی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی فاسٹ باؤلر حسن علی کو مئی کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزد فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مینز پلیئر آف دی منتھ کے لئے پاکستان کے حسن علی، سری لنکا کے جائے وکرما اور بنگلہ دیش کے مشفق الرحیم کو نامزد کیا ہے۔

حسن علی نے مئی میں زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 8.92 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں، اس کارکردگی کی بدولت انہیں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے لئے سکاٹ لینڈ کی آل رائونڈر کیتھرین برائس اور آئرلینڈ کی گیبی لیوئس کو نامزد کیا گیا ہے۔

شائقین کے ساتھ کرکٹ ایکسپرٹ کا پینل ووٹنگ کے ذریعے پلیئرآف دی منتھ کا انتخاب کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پلیئر آف دی منتھ کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔