ایپل نے آئی او ایس صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

ایپل نے آئی او ایس صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا: امریکا کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم میں ’فوکس‘ نامی فیچر شامل کیا ہے، اس کی مدد سے صارفین ای میلز اور کالز کو میوٹ کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کا اعلان ورلڈ وائڈ ڈویلیپرز کانفرنس میں کیا گیا ہے۔

اس نے فیچر کے ذریعے اگر صارف کسی ایسے کو ای میل یا کال کرے گا تو اُسے بتایا جائے گا کہ مذکورہ نمبر یا ای میل فوکس میں شامل نہیں ہے۔

صارفین کو یہ سہولت بھی دی جائے گی کہ وہ مخصوص لوگوں کو کال یا ای میل کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں، بقیہ آنے والی کالز اور ای میل ان اوقات میں بلاک نہیں ہوں گی بلکہ ان کا نوٹی فکیشن ظاہر نہیں ہوگا۔

ایپل کمپنی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اب نئے فیچر کی مدد سے اُن کی زندگیاں آسان ہو جائیں گی۔ اگر صارف کو کوئی کال یا ای میل آئے گی تو بغیر گھنٹی بجے ایک پیغام موصول ہوجائے گا، جس کے ذریعے بتایا جائے گا کہ فوکس فیچر ان ایبل ہونے کی وجہ سے مذکورہ ای میل یا کال کو ظاہر نہیں کیا جا رہا۔