ملک میں ایک کروڑ افراد نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی: اسد عمر

ملک میں ایک کروڑ افراد نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی: اسد عمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک میں ایک کروڑ افراد نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوا لی ہے ۔ دسمبر تک سات کروڑ افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف ہے ۔

ایک کروڑ افراد کی ویکسی نیشن مکمل ہونے پر اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ کورونا کا خطرہ ختم نہیں ہوا ، ویکسین سے ہی حفاظت ملے گی ۔ روازانہ ساڑھے تین لاکھ افراد رجسٹر کروا رہے ہیں ۔ اس عمل کو اور تیز کر رہے ہیں تاکہ جلد از جلد اس وبا پر قابو پایا جا سکے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا سے مزید 77 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 453 ہوگئی ہے ۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید ایک ہزار 118 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 43 ہزار ، 900 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ ، 36 ہزار 131 ہو گئی ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد رہی ۔