بنگلہ دیشی نوجوانوں میں ٹک ٹاک سٹار بننے کا جنون ، لڑکیاں بھارت سمگل ہونے لگیں

بنگلہ دیشی نوجوانوں میں ٹک ٹاک سٹار بننے کا جنون ، لڑکیاں بھارت سمگل ہونے لگیں
سورس: file photo

ڈھاکہ، ٹک ٹاک سٹار بننے کا جنون ، بنگلہ دیش میں لڑکیاں سمگل کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش میں نوجوان لڑکے لڑکیوں میں   ٹک ٹاک سٹار بننےکا شوق پروان چڑھ رہا ہے اور جرائم پیشہ افراد اس شوق کی آڑ میں لڑکیوں کو سمگل کرنے کا دھندہ کررہے ہیں ۔ 

بنگلہ دیشی حکام کے مطابق گینگ کے سربراہ لڑکیوں کو ماڈل بنانے کا جھانسہ دے کر  جنوبی بھارت اسمگل کررہے تھے ۔ پولیس نے کارروائی کرکے ایک ہفتے کے دوران سارے گروہ کے دس سے زائد مرکزی کرداروں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ زیادہ تر غریب گھرانوں کی لڑکیوں کو اپنے چنگل میں پھنساتے تھے ۔ متاثرہ لڑکیوں کی عمریں 17 سال سے 22 سال کے درمیان ہیں۔گرفتار افراد اب تک ایک ہزار سے زائد لڑکیوں کو بھارت بھیج چکے ہیں ۔ 

گرفتاریاں مئی کے آخر میں بنگلہ دیشی خاتون کے مبینہ زیادتی کی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ہوئی ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے گینگ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا۔ پکڑے جانے والے تمام ملزمان بنگلہ دیشی ہیں ۔