بجلی کی قلت لوڈشیڈنگ کی وجہ نہیں، ہمارے پاس اضافی بجلی موجود ہے: حماد اظہر

بجلی کی قلت لوڈشیڈنگ کی وجہ نہیں، ہمارے پاس اضافی بجلی موجود ہے: حماد اظہر
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گزشتہ48 گھنٹوں کے دوران بجلی کا اوسط شارٹ فال 1,000 میگا واٹ رہا جبکہ ہمارے پاس ضرورت سے زیادہ بجلی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق حماد اظہر نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ ہرگز بجلی کی قلت نہیں ہے بلکہ ہمارے پاس ضرورت سے زیادہ بجلی ہے اور اضافی بجلی پورا سال ہوتی ہے، شارٹ فال بڑے پن بجلی پاور پلانٹ کی بحالی اور کچھ تھرمل پاور پلانٹس کی بندش کے باعث آیا۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ کہ تربیلا سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی آئندہ چار سے 6 روز میں واپس نیشنل گرڈ میں آجائے گی، سسٹم میں آج رات تک متبادل ذرائع سے 1100میگاواٹ شامل کرنے کی کوشش جاری ہے۔
حماد اظہر نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ ہرگز بجلی کی قلت نہیں ہے بلکہ ہمارے پاس ضرورت سے زیادہ بجلی ہے اور پورا سال اضافی بجلی ہوتی ہے، ہم پورا سال ہزاروں میگاواٹ اضافی بجلی استعمال نہیں کرتے۔
انہوں نے پرانے معاہدوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان معاہدوں کے باعث استعمال نہ کی جانے والی بجلی کی بھی مکمل رقم ادا کرنا پڑتی ہے، امید ظاہر ہے کہ ایک سے دو روز میں بجلی سسٹم کے تکنیکی مسائل پر قابو پالیں گے۔