ڈہرکی ٹرین حادثے کے ذمہ دار 7 افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ڈہرکی ٹرین حادثے کے ذمہ دار 7 افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: ڈہرکی ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں 7 ذمہ دار افسران پر ذمہ داری عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 7 افسران میں سے 6 کا تعلق سکھر ڈویژن جبکہ ایک کا ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور سے ہے اور ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں مذکورہ افسران پر ذمہ داری عائد کی گئی ہے۔ 
دوسری جانب ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید شیخ زیدہسپتال رحیم یار خان کے مطابق ڈہرکی ٹرین حادثے کے 13 زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 6 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ تمام میتیں ورثاءکے حوالے کردیں گئی ہیں۔
ڈہرکی ٹرین حادثے میں جاں بحق مزید ایک شخص کی لاش لودھراں پہنچا دی گئی اور اس طرح حادثے میں لودھراں کے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں 66 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔