عوامی مشکلات کو کم کرنا چاہئے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے: وزیراعظم

عوامی مشکلات کو کم کرنا چاہئے، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے توانائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، عوامی مشکلات کو کم ہونا چاہئے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ملک میں بجلی کی تازہ ترین صورتحال پر آج بریفنگ دی گئی اور وزارت توانائی کے حکام نے وزیراعظم کو بتایا کہ ملک میں بجلی کی طلب اور کھپت کے تازہ ترین اعداد و شمار حاصل کئے ہیں۔ 
بریفنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف فیڈرز پر بجلی کی ترسیل کی صورتحال دریافت کی اور کہا کہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہے، عوامی مشکلات کو کم ہونا چاہیے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ اور توانائی کی صورتحال پر اجلاس طلب کر لئے ہیں اور حکام نے حکومتی معاشی اور توانائی ٹیم کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کو بجٹ کے اعداد و شمار پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافہ، مراعات، ٹیکسز سمیت مہنگائی کنٹرول کرنے پر بھی مشاورت ہو گی۔ 
اجلاس میں وزیراعظم کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورتحال سے آگاہ کرنے کیساتھ ساتھ پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں