عامر لیاقت کی موت کی اصل وجہ کیا تھی ؟ذاتی ملازم کا اہم بیان سامنے آگیا

عامر لیاقت کی موت کی اصل وجہ کیا تھی ؟ذاتی ملازم کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی :عامر لیاقت کی وفات کے بعد ان کی پہلی اور سابقہ اہلیہ بچوں سمیت ان کے گھرپہنچ گئیں ،  ڈاکٹر عامر لیاقت کے جسدخاکی کو پوسٹمارٹم کیلئے  جناح اسپتال پہنچایا دیا گیا ،جبکہ ان کے گھر کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے ۔

رکن اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ،  ملازم کے مطابق وہ کمرے میں مردہ پائے گئے ،گھریلو ملازم نے ابتدائی طو ر پر بتایا کہ رات کے وقت عامر لیاقت نے سینے میں تکلیف کی شکایت کی تھی جس پر انہیں ہسپتال لیجانے کیلئے کہا گیا لیکن انہوں نے منع کر دیا ۔ملازم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ صبح عامر لیاقت کے کمرے سے چیخنے کی آوازیں بھی آئیں ،دروازہ نہ کھولنے پر توڑ کر داخل ہوئے ،عامر لیاقت بیہوشی کی حالت میں تھے انہیں ہسپتال لیجایا گیا جہاں انکی موت کی تصدیق کی گئی ۔

عامر لیاقت کی وفات کے بعد سابقہ بیویوں میں سے سب سے پہلے ان کی پہلی سابقہ اہلیہ بچوں سمیت عامر لیاقت کی رہائش گاہ پر پہنچیں،ڈاکٹر عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کے   لئے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ   کی سربراہی میں تین رکنی  بنائی گئی ہے ، جس کے بعد موت کی وجہ کا تعین ہو سکے گا۔