عامر لیاقت کی وصیت سامنے آگئی 

عامر لیاقت کی وصیت سامنے آگئی 

کراچی :چھیپا ویلفیئر کے بانی رمضان چھیپا کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کی طرف سے انہیں کفن دفن کی وصیت کی گئی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت آج صبح اپنے کمرے میں بیہوشی کی حالت میں پائے گئے ،جب انہیں ہسپتال لیجایا گیا تو ان کی موت کی تصدیق کی گئی ،عامر لیاقت حسین کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے معائنے کے بعد انتقال کی تصدیق کی جبکہ ان کے ڈرائیور جاوید نے پہلے ہی موت کی تصدیق کردی تھی۔

واضح رہے کہ ایم این اے عامر لیاقت حسین کراچی میں انتقال کر گئے ہیں، ہسپتال منتقلی کے بعد ڈاکٹرز نے اُن کی موت کی تصدیق کی،ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت حسین کو جب اسپتال لایا گیا تو وہ انتقال کر چکے تھے، عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔

دوسری جانب ڈرائیور جاوید کا کہنا ہے کہ گھر میں عامر لیاقت کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا تاہم اندر سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔