پوسٹ مارٹم سے قبل ہی عامر لیاقت کی موت کی وجہ سامنے آگئی

پوسٹ مارٹم سے قبل ہی عامر لیاقت کی موت کی وجہ سامنے آگئی

کراچی :عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم سے قبل ہی ان کی موت کی متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں ،جس میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جنریٹر دھواں کی وجہ سے ہی عامر لیاقت کی موت ہوئی ،ہسپتال ذرائع کا یہ ہی کہنا ہے پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل وجہ معلوم ہو سکے گی ۔

ذرائع کے مطابق عامر لیاقت کی موت کی وجہ جاننے کیلئے ابھی تک ان کا پوسٹ مارٹم نہیں کیا جا سکا جس کی ایک بڑی وجہ ان کے بیٹے بھی ہیں ،خاندانی ذرائع کا کہنا ہے عامر لیاقت کے صاحبزادے کی لندن سے واپسی تک پوسٹ مارٹم نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

عامر لیاقت کے جسد خاکی کو  جناح اسپتال  سے چھیپا سرد خانے منتقل کردیا گیاہے ،عامر لیاقت حسین کا تاحال پوسٹ مارٹم نہیں ہوسکا،عامر لیاقت حسین کی پہلی بیوی بشریٰ اور بیٹی پہلے ہی پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر چکی ہیں ۔

دوسری طرف عامر لیاقت کے پا س رہنے والے جمشید نامی شخص کا کہنا ہے کہ جنریٹر کا دھواں بھی ان کی موت کی وجہ سے ہو سکتا ہے ۔

عامر لیاقت کو ہسپتال لیجانے والے رضا کا رکایہ بھی کہنا تھا کہ جب وہ کمرے داخل ہوئے تو اس وقت کمرے میں دھواں تھا اور عامر لیاقت کی سانسیں چل رہی تھیں ۔