عامر لیاقت نے موت سے پہلے دانیہ کو کیا میسج کیا ؟دانیہ کی ماں نے بڑ ا انکشاف کر دیا 

عامر لیاقت نے موت سے پہلے دانیہ کو کیا میسج کیا ؟دانیہ کی ماں نے بڑ ا انکشاف کر دیا 

لودھراں :عامر لیاقت کی وفا ت کے بعد ان کی تیسری اہلیہ کی ماں سلمہ بی بی نے کہا کہ اسی گھر میں عامر لیاقت نے خوشی کے گیت بھی گائے تھے لیکن آج یہاں بھی صف ماتم بچھا ہوا ہے ۔

عامر لیاقت کی ساس سلمہ بی بی نے کہا عامر لیاقت کیساتھ صلح کی کوششیں ہو رہی تھیں ،عامر لیاقت گزشتہ کچھ دنوں سے دانیہ کو میسج کر رہے تھے ،عامر لیاقت صلح چاہتے تھے جس کیلئے ہم نے چند روز کا وقت مانگا تھا ۔

سلمی بی بی  نے کہا دانیہ کے خلع کے فیصلے پر صلح کیلئے کوشش کر رہے تھے ،انہوں نے کہا میں دانیہ کو طلاق کبھی بھی نہیں دونگا کیونکہ میں اس کو پسند کرتا ہوں ۔

ایک سوال کے جواب میں سلمہ بی بی نے کہا کہ اگر ہمیں سکیورٹی فراہم کی گئی تو عامر لیاقت کی تدفین کیلئے ضرور جائینگے ۔