شہباز شریف کو این آر او ٹو دے دیا گیا، سپریم کورٹ نے اجازت دی تو جلد احتجاج کی کال دوں گا: عمران خان 

شہباز شریف کو این آر او ٹو دے دیا گیا، سپریم کورٹ نے اجازت دی تو جلد احتجاج کی کال دوں گا: عمران خان 
سورس: File

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آج سمجھ لیں نیب اور ایف آئی اے ختم ہو گئے ان کی چوریاں معاف ہو گئیں۔ آج این آر او ٹو انہیں مل گیا۔ اب شہبازشریف نیب اور ایف آئی اے کا سربراہ بن جائے گا۔سپریم کورٹ سے اجازت مل جائے جلد احتجاج کی کال دوں گا۔ 

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نیب اور الیکشن ترمیمی بل منظور ہونے پر عمران خان نے کہا کہ یہ نیب ترمیم کر کے ملک کومزید نقصان پہنچانے جا رہے ہیں ۔ ملک سنبھالا تو دیوالیہ ہونے کے قریب تھا ۔ ہم نے مشکل وقت سےنکالا یہ کیا سمجھتےہیں پوری قوم دیکھ رہی ہےاوریہ لوگ بچ جائیں گے ۔ قوم سےکہتاہوں یہ ہمارے لیے فیصلہ کن وقت ہے یہ لوگ الیکشن میں دھاندلی کی ابھی سےتیاری کررہےہیں ای وی ایم کے ذریعے دھاندلی ختم ہورہی تھی انہوں نےنہیں ہونے دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک این آراو ان لوگوں کو مشرف نے دیا تھا تو ان لوگوں نے پاکستان کے قرضے 4 گنا بڑھائے تھے این آراو ون کے بعد 10سال میں جوکرپشن کی یہ وہ معاف کرانے آئے تھے اب یہ نیب کا جو بل پاس کرینگےاس سے زیادہ شرم کی بات ہونہیں سکتی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اب نیب کا سربراہ بن جائے گا ایف آئی اے میں شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیسز چل رہے ہیں ۔ شہبازشریف اب نیب اور ایف آئی اے کا سربراہ بن جائے گا۔ 2008سے2010  تک چوری کی معافی کیلئے انہیں این آراو ٹو چاہیے تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ دنیا کے کسی قانون میں کبھی ملزم بھی قاضی بنا ہے ۔آج سب سےزیادہ پاکستان کی عدلیہ کا ٹرائل ہے یہ مذاق پوری قوم دیکھ رہی ہے دنیاکاکوئی بھی قانون اس قسم کےقوانین کی اجازت دیتاہے۔ بڑےچوروں کو سہولت دی جارہی ہےتو چھوٹےچوروں کوبھی دیں۔

مصنف کے بارے میں