بجٹ سے قبل ہی اتحادی جماعتوں کی بڑی بیٹھک ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

بجٹ سے قبل ہی اتحادی جماعتوں کی بڑی بیٹھک ،اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد:بجٹ سے قبل ہی سابق صدر آصف علی زرداری نے اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کیلئے ایک بیٹھک میں بلا لیا جہاں ان کے اعزاز میں اعشائیہ دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر  آصف زرداری نے  بجٹ سے پہلے اتحادی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا  جس میں وزیر اعظم شہباز شریف، چوہدری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمٰن  سمیت اتحادی رہنما شریک ہوئے ۔

36aa50afd5d1a6575d47aa10649b1d41

ضیافت کےد وران اتحادی قیادت  نے  بجٹ کو  حتمی شکل دینے کے ساتھ سیاسی معاملات پر بات چیت  کی ،بجٹ کے بعد کے ممکنہ حالات اور پنجاب کی سیاسی صورتحال اور بلدیاتی الیکشن بھی زیر غور آئے۔