واٹس ایپ نے "واٹس ایپ چینلز" کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے
سورس: File

کیلیفورنیا:  میٹا کی ملکیت واٹس ایپ نے صارفین کے لئے "واٹس ایپ چینلز" کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ واٹس ایپ میں اہم چیزوں، لوگوں اور تنظیموں کو فالو کرنے کی آپشن دستیاب کر دی گئی۔

واٹس ایپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم واٹس ایپ میں چینلز متعارف کرانے کے لیے پرجوش ہیں، "واٹس ایپ چینلز" واٹس ایپ کے اندرہی لوگوں اور تنظیموں سے اہم اپ ڈیٹس حاصل کرنے کا ایک سادہ، قابل بھروسہ، اور نجی طریقہ کار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم واٹس ایپ میں اپڈیٹس نامی ایک نئے ٹیب میں چینلز بنا رہے ہیں جہاں صارفین کو اسٹیٹس اور وہ چینلز ملیں گے جن کی پیروی کرنے کا وہ انتخاب کرتے ہیں۔

31e70d22f41b48fd908f88bab2bbf8f1

کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ واٹس ایپ میں چینلز کو فالو کرنے کے لئے چینلز منتخب کرنے میں آپ کی مدد  کے لئے ہم تلاش کے قابل ایک ڈائرکٹری بنا رہے ہیں جہاں آپ اپنے شوق، کھیلوں کی ٹیمیں، مقامی حکام کے اپ ڈیٹس اور مزید بہت کچھ تلاش کر سکتے ہیں۔ آپ چیٹس، ای میل، یا آن لائن پوسٹ میں بھیجے گئے مدعو لنکس سے بھی چینل پر جا سکتے ہیں۔

مارک زکربرگ نے نئے فیچر چینلز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیچر سے اپ ڈیٹس کے ذریعے چینلز تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ باقاعدہ چیٹس سے الگ ہے کیونکہ صارفین اپنے پسندیدہ چینلز کی پیروی کر سکتے ہیں۔ 

چینلز پر نظر رکھنے والے ایڈمن اپنے پیروکاروں کے ساتھ متن، تصاویر، ویڈیوز، اسٹیکرز اور پولز جیسے مختلف مواد کا اشتراک کرنے کے قابل ہوں گے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین مختلف اپ ڈیٹس جیسے کہ اپنے شوق اور کھیلوں کی ٹیموں سے لے کر مقامی حکام سے خبریں وصول کرنے تک اور بہت کچھ شیئر کر سکیں گے۔ 

مزید براں مارک زکر برگ کی طرف سے کہا گیا کہ اس فیچر میں ایڈمنز کی پرائیویسی بھی برقرار رہے گی کیونکہ واٹس ایپ ان کے فون نمبرز اور پروفائل فوٹوز کو فالورز سے پوشیدہ رکھے گا۔ بالکل اسی طرح پیروکاروں کے فون نمبر بھی منتظمین کو نہیں دکھائے جائیں گے اور نہ ہی یہ دکھایا جائے گا کہ وہ کس کس چینل کو فالو کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چینلز معلومات کو نشر کرنے کے لیے نجی ٹول متعارف کیا جا رہا ہے۔

واٹس ایپ کا خیال ہے کہ چینل کی اپ ڈیٹس کو ہمیشہ کے لیے نہیں رہنا چاہیے۔ اس وجہ سے وہ اپنے سرورز پر 30 دن تک چینل کی ہسٹری اسٹور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور وہ مزید نئے ٹولز تیار کر رہے ہیں تاکہ اپ ڈیٹس کو ڈیوائسز سے اور بھی تیزی سے غائب کیا جا سکے۔

تاہم، یہ چینلز بذریعہ ڈیفالٹ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ نہیں ہیں لیکن اس بات کا امکان ہے کہ میں غیر منافع  بخش اداروں یا صحت کے اداروں کے لئے محدود سامعین اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ چینلز مستقبل میں متعارف کرائے جائیں گے۔

واضح رہے "واٹس ایپ چینلز" کا یہ نیا فیچر فی الحال کولمبیا اور سنگاپور میں صارفین کے لئے دستیاب ہے لیکن اس کے کامیاب تجربے کو بعد اس فیچر کو تمام صارفین کے لئے متعارف کرا دیا جائے گا۔ 

b85606671f8ca1890a422ba1d4bf3d83

واٹس ایپ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا بنیادی مقصد دوستوں، خاندان اور کمیونٹیز کے درمیان نجی پیغام رسانی ہمیشہ جاری رہے گا، اور یہ ہمیشہ کمپنی کی پہلی ترجیح رہے گی۔ چینلز بنانا ایک بڑا قدم ہے جو ہمارے صارفین نے ہم سے برسوں سے بنانے کے لیے کہا۔ ہمارے خیال میں ایک سادہ، قابل بھروسہ، اور نجی نشریاتی ٹول متعارف کروانے کا آخرکار صحیح وقت آ گیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آپ آنے والے مہینوں اور سالوں میں اس کا استعمال کرتے ہوئے لطف اندوز ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں