سیرکے ساتھ سرمایہ کاری:سعودیہ میں نیا ویزا متعارف

سیرکے ساتھ سرمایہ کاری:سعودیہ میں نیا ویزا متعارف

ریاض:سعودیہ کی وزرات خارجہ نے  نیا ویزا متعارف کرادیا ہے۔ سعودیہ عرب کی  وزرات خارجہ نے  وزارت سرمایہ کاری کے تعاون سے نیا ویزا متعارف کرا یاہے۔سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ یہ ویزا انویسٹر وزیٹر بزنس ویزا ہوگااس کو  آن لائن  حاصل کیاجاسکتا ہے ۔اس ویزے کے اجرا کا مقصد  سرمایہ کاری کوفروغ دینا ہے اور  سرمایہ کاروں کو سعودی عرب میں سرمایہ کاری کے امکانات سے واقفیت کا موقع دینا ہے تاکہ سرمایہ کاری میں اضافہ ہوسکے۔


سعودی وزارت خارجہ کے مطابق انویسٹر وزیٹر ویزا سعودی دفترِ خارجہ کے نیشنل ویزا پورٹل کے ذریعے جاری کیا جائے گا۔  اس ویزے کو حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ  نیشنل پورٹل پر آن لائن  اپلائی کر یں اوراس کے بعد   اگلا مرحلہ ہوگا۔اگلے مرحلے میں درخواست پر کارروائی ہوگی اور فوری طور پر ویزا جاری کر دیا جائے گا۔

دوسرے مرحلے میں بزنس ویزا دیگر ملکوں کے انویسٹرز کے لیے بھی جاری کیا جائے گا جس کا مقصد سعودی وژن 2030 کے اہداف کی تکمیل میں آسانی ہے۔


 

مصنف کے بارے میں