دفاعی بجٹ کے لیے 1804 ارب روپے مختص 

دفاعی بجٹ کے لیے 1804 ارب روپے مختص 
سورس: File

اسلام آباد : آئندہ مالی سال 2023/24 کے بجٹ کا فریم ورک کابینہ میں پیش کردیا گیا جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔  قرضوں اور سود پر 7303 ارب روپے خرچ کرنے کا تخمینہ  لگایا گیا ہے۔ 

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ دفاعی بجٹ 1804 ارب روپے، بجٹ میں 1464 ارب روپے کی گرانٹس دینے  ، سبسڈیز کیلئے 1074 ارب مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔ 

آئندہ بجٹ میں پینشن کیلئے 761 ارب  ، وفاقی وزارتوں کے اخراجات کیلئے 714 ارب ، ترقیاتی کاموں کیلئے 950 ارب  اور ایمرجنسی اخراجات کیلئے 200 ارب مختص کرنے کا تخمینہ ہے۔ 

مصنف کے بارے میں