غریبوں کیلئے مہنگائی میں اضافہ ، امیروں کیلئے اشیا سستی: ادارہ شماریات کی رپورٹ 

غریبوں کیلئے مہنگائی میں اضافہ ، امیروں کیلئے اشیا سستی: ادارہ شماریات کی رپورٹ 
سورس: File

اسلام آباد: حکومت کی ہر کوشش ناکام ہوگئی ۔ ملک میں مہنگائی بے لگام ہو گئی ۔رواں ہفتے بھی 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہوگیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ  کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.21فیصد اضافہ ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح39.26فیصد ریکارڈ کی گئی ۔17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ آمدن والوں کے لیے مہنگائی کی شرح 41.06 فی صد رہی ۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتے ملک میں21اشیائے ضروریہ مہنگی، اور 10سستی ہوئیں۔ آلو،پیاز،چکن ،ٹماٹر، لہسن،دال ماش، چینی،واشنگ سوپ،  بیف،مٹن،کھلا دودھ،دہی،گڑ،چائے کی پتی اور چاول سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 21 اشیا مہنگی ہوئیں۔ 

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ  ایل پی جی،دال مونگ،دال مسور،دال چنا،آٹا،انڈے اور کوکنگ آئل سمیت 10 اشیا کی قیمتوں میں کمی  ہوئی۔  20اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 29.15فیصد،پیاز20.85فیصد،چکن7.01 فیصد اضافہ  ہوا۔ 

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چائے 1.38،آلو1.74،چ ایری سک نائن اول1.26فیصد،لہسن کی قیمتوں میں1.02 فیصد اضافہ  دیکھنے میں آیا۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں6.60 ،آٹے میں 2.02،انڈوں میں 3.41فیصد کمی ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ویجی ٹیبل گھی میں0.33،دال مونگ2.22اور دال چنا کی قیمت میں 0.66 فیصد کمی ہوئی۔  سرسوں کے تیل کی قیمتوں میں2.16 فیصد کمی ہوئی۔ 

مصنف کے بارے میں