حکومت نے غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے امیروں پر سپر ٹیکس لگا دیا 

حکومت نے غریبوں کو ریلیف دینے کیلئے امیروں پر سپر ٹیکس لگا دیا 

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نئے مالی سال کے بجٹ کے لیے سپر ٹیکس کی وصولی کے لیے تین نئی سلیب متعارف کروانے کی تجویز دی ہے۔

وفاقی حکومت کیجانب سے قومی اسمبلی میں متعارف کروائے گئے فنانس بل کےمطابق فی الوقت اس وقت پندرہ کروڑ روپے سے زائد آمدن کمانے والے افراد پر یکساں طور پر سپر ٹیکس لگتا ہے تاہم اب حکومت کی جانب سے اس میں مزید تین سلیب متعارف کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔

تجویز کردہ تین نئے سلیب کے مطابق پینتیس کروڑ سے چالیس کروڑ کمانے والے افراد پر چھ فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔

چالیس کروڑ سے پچاس کروڑ کمانے والے افراد پر سپر ٹیکس کی شرح آٹھ فیصد کرنے کی تجویز ہے جبکہ پچاس کروڑ سے زائد آمدن والے افراد پر دس فیصد کے حساب سے سپر ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں