حافظ سعید اور ان کے بیٹے کے بارے میں بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبر چلا دی

حافظ سعید اور ان کے بیٹے کے بارے میں بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبر چلا دی

نیو دہلی : بھارتی میڈیا نے اپنی روایات برقرار رکھتے ہوئےپاکستان پر حافظ سعید کے بارے میں زہر اگلنا تو ابھی تک بند نہیں کیا کہ اب ان کے بیٹے کے بارے میں زہریلہ پروپیگنڈ اشروع کر دیاہے ۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا نے الزام لگایا ہے کہ حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید نے 5 فروری 2017ءکو ایک جلسے میں کشمیری عوام کو اکسایا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طلحہٰ سعید نے کہا کہ کشمیری عوام داؤد ابراہیم اور برہان وانی کی طرح بھارت کے خلاف جہاد کریں۔

بھارتی میڈیا نے زہریلا پروپیگنڈا کیا کہ یہ ویڈیو پاکستان میں ہونے والے جلسے کی ہے، تعصب کی آگ میں اندھا ہونے والا بھارتی میڈیا اگر تحقیق کی زحمت کرتا تو اسے معلوم ہوجاتا کہ یہ ویڈیو پاکستان کی نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کلگام کی ہے۔

صحافت کی اخلاقیات سے عاری بھارتی میڈیا کو یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ یہ ویڈیو 5 فروری 2017ء کی نہیں بلکہ یکم ستمبر 2016ء کی ہے جو یو ٹیوب پر 16 ستمبر 2016ء کو اپ لوڈ کی گئی۔