لائن آف کنٹرول پر باروہ اور بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

 لائن آف کنٹرول پر باروہ اور بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، خاتون زخمی

راولپنڈی: مودی سرکار باز نہ آئی۔ جنگ بندی معاہدے کی پھر خلاف ورزی کی گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول پر باروہ اور بھمبر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پاک فوج کے مؤثر جواب پر بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی بھارتی فوج بھمبر سیکٹر میں متعدد بار بلا اشتعال فائرنگ کر چکی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں