بھارتی شہری 11 سال آسٹریلیا میں جعلی کاغذات پر بطور ڈاکٹر کام کرتا رہا

بھارتی شہری 11 سال آسٹریلیا میں جعلی کاغذات پر بطور ڈاکٹر کام کرتا رہا

کینبرا: آسٹریلیا میں حکام کا کہنا ہے کہ 11 سال تک مبینہ طور پر آسٹریلوی ہسپتالوں میں ڈاکٹر بن کر کام کرنے والے شخص کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اب ملک چھوڑ کر چلا گیا ہے ۔شیام اچاریا پر الزام ہے کہ وہ آسٹریلیا آنے سے قبل بھارت سے ڈاکٹر کا نام اور تعلیمی کاغذات چوری کر کے آیا تھا۔

نیو ساؤتھ ویلز ہیلتھ کا کہنا ہے کہ شیام اچاریا نے 2003 سے 2014 کے درمیان مقامی ہسپتالوں میں کام کرنے کے لیے ان دستاویزات کا استعمال کیا۔

شیام اچاریا کو 30 ہزار آسٹریلوی ڈالز جرمانے کا سامنا ہے لیکن نیو ساؤتھ ویل کے وزیر صحت کے مطابق بظاہر شیام آسٹریلیا چھوڑ کر جا چکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں