عراق: شادی کی تقریب میں دو خودکش دھماکے، 30 افراد جاں بحق

عراق: شادی کی تقریب میں دو خودکش دھماکے، 30 افراد جاں بحق

بغداد: عراق کے شمالی علاقے تکریت کے قصبے حجاج میں شادی کی تقریب جاری تھی جس میں سیکڑوں افراد شریک تھے کہ اچانک یکے بعد دیگرے دو خودکش دھماکے ہو گئے۔ دھماکے کے بعد کہرام مچ گیا اور ہر طرف افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔


واقعے میں 30 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کے بعد حملہ آوروں نے سیکورٹی فورسز کو بھی نشانہ بنایا۔ تاحال کسی تنظیم نے حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں