امریکا: ایئر پورٹ پر طیارہ رن وے سے اتر گیا، چند افراد زخمی

امریکا: ایئر پورٹ پر طیارہ رن وے سے اتر گیا، چند افراد زخمی

واشنگٹن: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ڈیٹرائٹ ایئر پورٹ پر طیارہ رن وے سے اتر گیا۔ طیارے میں مشی گن یونیورسٹی کی باسکٹ بال ٹیم سمیت 109 مسافر تھے۔

طیارے میں عملے کے 7 افراد بھی سوار تھے۔ حادثے سے طیارے میں سوار چند افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

طیارہ بریکس لگانے کی وجہ سے رن وے سے اترا جس کی وجہ سے طیارے کو نقصان پہنچا۔ انتظامیہ کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں