شہر یار خان نے مصباح الحق کے بارے انتہائی اہم بیان دے دیا

شہر یار خان نے مصباح الحق کے بارے انتہائی اہم بیان دے دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریار خان کو امید ہے کہ ویسٹ انڈیز میں تین ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے بعد مصباح الحق خود ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔ اگر انہوں نے اعلان نہیں کیا تو پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو مصباح کے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہوگا۔

سلیکٹرز اور ہیڈکوچ مکی آرتھر چاہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کو اوپر لے جانے کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے۔ 30سال سے زائد کرکٹرز کی جگہ نئے خون سے پر کی جائے۔28 مئی کو مصباح 43سال کے ہوجائیں گے۔ وہ72 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں۔ شہریار خان بدھ کو نمائندہ جنگ کو انٹرویو دے رہے تھے۔

مصباح الحق نے برسبین اور میلبورن ٹیسٹ میچز میں شکست اور خود اپنی مایوس کن بیٹنگ کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا تاہم سڈنی ٹیسٹ سے ایک روز قبل انھوں نے کہا ہے کہ یہ بات انھوں نے مایوسی کے عالم میں کی تھی۔ مصباح کو دورئہ آسٹریلیا میں ناکامی کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق مزید موقع دینے کے لیے تیار نہیں تھے۔

لیکن پی سی بی چیف شہریار خان اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر مصباح الحق کے حق میں دکھائی دیتے ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم نےگذشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز جیتی لیکن دبئی اور ابوظبی کے ٹیسٹ میچوں کی جیت کے بعد شارجہ میں شکست سب کےلیے غیرمتوقع تھی۔