امریکا،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

امریکا،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے

واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر واشنگٹن اور نیو یارک سمیت امریکا بھر میں ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا گیا اور ان کے متنازعہ پالیسیوں کی مذمت کی گئی۔

خواتین کے مظاہروں میں شرکت کے لیے ہزاروں اساتذہ نے چھٹی کی جس کی وجہ سے سینکڑوں اسکولز بند رہے۔ میکسیکو، پولینڈ اور ترکی میں بھی خواتین نے اپنے حقوق کے لیے ریلیاں نکالیں۔
یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران متعدد خواتین نے ٹرمپ پر دست رازی کے الزامات عائد کئے گئے تھے اور امریکہ بھر میں خواتین نے امریکی صدر کے خلاف احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا.