جاوید میانداد عمران خان کی حمایت میں میدان میں آ گئے

جاوید میانداد عمران خان کی حمایت میں میدان میں آ گئے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان جن کو پاکستان سپر لیگ میں آنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو جہاں ’پھٹیچر‘ کہنا مہنگا پڑ گیا اور انہیں کرکٹ حلقوں سمیت سوشل میڈیا پر بھی کافی تنقید کا سامنا ہے۔ اس موقع پر ان کے پرانے ساتھی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان اور بیٹسمین جاوید میانداد ان کی حمایت میں میدان میں آ گئے ہیں۔

جاوید میانداد نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا عمران خان کے ’پھٹیچر‘ والے بیان کو غلط رنگ دیا گیا کہ حالانکہ ان کا مطلب کسی کھلاڑی کی تضحیک کرنا نہیں تھا۔ جاوید میانداد نے مزید کہا ’پھٹیچر‘ لفظ کا استعمال کرکٹ کی زبان میں عام ہے اور اس حوالے سے تمام کھلاڑیوں کو پتہ ہے۔ انہوں نے کہا میری نظر میں یہ کوئی غلط لفظ نہیں مجھے اس اصطلاح کے پس منظر کا پتہ ہے۔

جاوید میانداد نے کہا نجم سیھٹی نے عمران خان پر جو الزام لگایا وہ مضحکہ خیز ہے کہ ان کے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے دیئے گئے بیان کی وجہ سے انگلیںڈ کے مشہور کھلاڑی کیون پیٹرسن فائنل کے لئے نہیں آئے۔ حالانکہ پیٹرسن نے خود کہا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے وہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھلینے کے لئے نہیں آ سکتے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں