متحدہ عرب امارات میں شادی کے بغیر تعلق رکھنے پر غیر ملکی جوڑا گرفتار

متحدہ عرب امارات میں شادی کے بغیر تعلق رکھنے پر غیر ملکی جوڑا گرفتار

دبئی: جنوبی افریقہ کے ایک مر د اور یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کو بغیر شادی جنسی تعلق رکھنے پر دبئی میں گرفتار کرکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایملن کلورویل نامی نوجوان اور ایرینا نامی نوجوان کو اس وقت گرفتار کیا جب لڑکی نے ایک بیماری کے سلسلے میں مقامی ہسپتال گئی تو وہاں پتا چلا لڑکی حمل سے ہے اسکے بعد دونوں کو گرفتار کر لیا گیا،اس گرفتاری کی وجہ متحدہ عرب امارات بغیر شادی جنسی تعلق قائم کرنا ایک جرم ہے۔
ایملن کلورویل کی والدہ نے دونوں کی رہائی کی التجا کرتے ہوئے کہا ہے کہ' دونوں نے واحد غلطی یہ کی کہ انھیں پیار ہو گیا۔ جنوبی افریقہ کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ جوڑے کی مدد کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ یہ متحدہ عرب امارات کے مقامی قوانین کا معاملہ ہے۔جوہانبسرگ میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق جنوبی افریقہ کی حکومت نے جوڑے سے کہا ہے کہ وہ قانونی مدد حاصل کریں۔


ابھی تک متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔کلورویل اور نوا کو جنوری میں گرفتار کیا گیا تھا تاہم دونوں کی گرفتاری کی خبر اب سامنے آئی ہے۔کلورویل متحدہ عرب امارات میں گذشتہ پانچ برس سے ملازمت کر رہے تھے۔ تاہم ابھی امارات کے حکام ابھی تک اس جوڑے پر فردِ جرم عائد نہیں کی گئی ہے اور اگر ان پر جرم ثابت ہو گیا تو ان دونوں کو عمر قید کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے